انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے پولیس افسران کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں؛ سید خرم علی

عمران بخاری

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان

ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی کا اردل روم انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے پولیس افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں،اردل روم میں02 پولیس افسران نوکری سے برخاست کر دیا ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے اپنے دفتر میں اردل روم میں پولیس افسران و ملازمین کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے پولیس افسران کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں پولیس کا فرض صرف اور صرف عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت اور فوری انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی قائم رکھناہے

اردل روم میں ایس ایچ او تھانہ صدر دنیا پور سب انسپکٹر صابر حسین قریشی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر صفدر منصور کو ملازمت سے برخاست کردیا ان دونوں افسران نے شہری سیدجہانگیر شاہ کو 02 دن غیر قانونی حراست میں رکھا اور نا جائز طور پر ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث کیا تھاریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے سابقہ پی اے راؤ محمد تنویر افضل کو لیڈی TSI زرینہ شریف کو حراساں کرنے اور مقدمہ نمبر 63/21 تھانہ دانیوال ضلع وہاڑی میں ملوث ہونے کی پاداش میں محکمہ سے برخاست کر دیا اسسٹنٹ سب انسپکٹر امجد حسین ضلع لودھراں کی مقدما ت کی ناقص تفتیش کرنے پرکانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کردی

جبکہ سب انسپکٹر لیاقت علی ضلع ملتان کو ڈکیتی کے ملزمان گرفتار نہ کرنے اور مال مسروقہ برآمد نہ کرنے کی پاداش میں ایک درجہ تنزلی تنخواہ کی سز ا دی انسپکٹر عنصر علی ضلع خانیوال کو ڈکیتی کا مقدمہ یکسو نہ کرنے پر 02 سال سروس ضبطی کی سزا دی انسپکٹر طاہر عزیز ضلع ملتان،انسپکٹر محمد جہانگیر وہاڑی،سب انسپکٹر ممتاز قریشی ضلع ملتان،سب انسپکٹر ظفر اقبال گرواہ ضلع ملتان،سب انسپکٹر عثمان رضا خانیوال اور لیڈی سب انسپکٹرانعم سلیم کے جوابات تسلی بخش ہونے پر شوکاز نوٹس داخل دفتر کر دئے گئے

About BBC RECORD

Check Also

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد معاشرتی امن کی ضمانت ہے؛ فیصل رانا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈی جی خاں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے