برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

رابرٹ ولیم

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ برطانیہ

وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وبا کے پھیلاؤ میں تیزی کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو آئندہ ہفتے بھارت کے سرکاری دورے پر پہنچنا تھا لیکن بھارت میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز ہونے پر اب یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

بھارت اور برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اپنا آئندہ ہفتے کے بھارت کے دورے کو منسوخ کردیا ہے۔

دورے کی منسوخی کے بعد دونوں وزرائے اعظم ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے اور اس سال کے آخر میں ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل بھی بھارتی وزیراعظم رواں برس جنوری میں بھارت کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے نئے کیسز کی شرح 16 فیصد ہوگئی ہے جب کہ روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا، وزیر خارجہ

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزیر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے