پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن شروع ہوا، فواد چوہدری

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد:

وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز اہل کاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز اہل کاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا، حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی، عمران خان عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں انہوں نے اس حوالے سے ہر فورم پر بات کی ہے۔

اسی حوالے سے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج صبح پٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس متشدد جتھے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے جہاں رینجرز اور پولیس اہل کار محبوس ہوگئے اور تقریباً 6 پولیس اہل کار زخمی ہوئے۔جہاں حملے کے لیے 50 ہزار لٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے کوئی آپریشن پلان یا شروع نہیں کیا گیا اور جوابی کارروائی صرف سیلف ڈیفینس اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کی لیے کی گئی۔ اس سے پہلے ان جتھوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متشدد جتھے ڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12 پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے اپنے مرکز میں لے گئے، جہاں حملے کے لیے 50 ہزار لٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پولیس کی طرف سے کوئی آپریشن پلان یا شروع نہیں کیا گیا اور جوابی کارروائی صرف اپنے بچاؤ اور مغوی پولیس اہل کاروں کی بازیابی کے لیے کی گئی۔جہاں حملے کے لیے 50 ہزار لٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے کوئی آپریشن پلان یا شروع نہیں کیا گیا اور جوابی کارروائی صرف سیلف ڈیفینس اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کی لیے کی گئی۔ اس سے پہلے ان جتھوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ان جتھوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی مسافروں کا یو اے ای میں داخلہ بند، دبئی حکومت نے پابندی عائد کر دی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور پاکستانی مسافروں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے