نابینا اور جسمانی معذوری کا شکار بچے ہمارا وہ قیمتی اثاثہ ہیں ؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

عمران بخاری

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز)نے کہا ہے کہ نابینا اور جسمانی معذوری کا شکار بچے ہمارا وہ قیمتی اثاثہ ہیں جن کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ریاست اور نجی ادارے اس سلسلے میں باہمی حکمت عملی کے ساتھ انکی تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیشل پرسنز کیلئے پولیس بلڈنگز اور روڈز پر خصوصی ریمپ اور سائن بورڈ آویزاں کئے جائیں جبکہ ڈرائیونگ لائیسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ میں بھی سیپشل پرسنز کے حوالے سے سوالات شامل کئے جائیں گےان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفئیر آرگنائزیشن کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ٹی او ملتان عمران جلیل،پی ایس او انسپکٹر رضوان خان اور ڈائریکٹر آرگنائزیشن سعدیہ کرمانی بھی موجود تھے

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ نابینا افراد کے عالمی نشان سفید چھڑی کو ٹریفک سائن میں شامل کرنے اور ڈرائیونگ نصب میں معذوروں کے حوالے سے باب تشکیل دینے کیلئے حکومت کو سفارشات بھیجی جائیں گی۔انہوں نے سی ٹی کو ہدایت کی کہ ہر چوک پر کراس واک بناکر سفید چھڑی اور معذوروں کے حوالے سے سائن بورڈ لگائے جائیں اور ڈرائیوروں کو سپیشل پرسنز کے حقوق کے حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیے جائیں۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے مزید کہا کہ مصروف روڈز پر تمام روڈ فرنیچر بھی پورا کیا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام کی جاسکے۔اس موقع پر سی ٹی او نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کو سپیشل پرسنز کے حوالے سے ٹریفک پولیس کے اقدامات پر بریفننگ بھی دی۔بعد ازاں محمد۔بن قاسم بلائنڈ ویلفئیر آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور انکو اپنے ادارے کے وزٹ کی دعوت بھی دی۔

About BBC RECORD

Check Also

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد معاشرتی امن کی ضمانت ہے؛ فیصل رانا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈی جی خاں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے