کراچی بندرگاہ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن پکڑی گئی

شمائلہ

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی پورٹ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرکارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران کنٹینر کے اندر موجود 3 تھریشر مشینوں سے 57 کلوگرام ہیروئن قبضے میں لے لی گئی،ہیروئن کو تھریشر مشینوں میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی کھیپ سنگاپور اسمگل کی جانی تھی، کنٹینر ملک عزیز سکنہ کراچی میسرز علی نور ایکسپورٹر نے ردھر ٹریڈنگ کمپنی لمیٹیڈ سنگاپور کے لیے بک کروایا تھا۔برآمد شدہ منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے، منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

About BBC RECORD

Check Also

سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبے بھر میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار

Share this on WhatsAppلاہور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے