پاکستانی فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

شفیق قریشی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ راولپنڈی

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کے 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی جس میں سے 12 میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈاکٹرز ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جن 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ان میں بریگیڈیئر شہریار پرویز بٹ، بریگیڈیئر عمر مقبول، بریگیڈیئر محمد عاصم خان، بریگیڈیئر غلام محمد، بریگیڈیئر محمد ندیم اشرف، عامر اشفاق کیانی، محمد امتنان بابر،عمر احمد شاہ، محمد شاہد صدیق، محمد فرخان یوسف،منیر الدین، سلمان معین، محمد نعیم اختر، محمد شہاب اسلم، ندیم یوسف، فرخ شہزاد راؤ اور خرم نثار سمیت دیگر شامل ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

حکومت نے شہریوں کو31 اگست تک کورونا ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن دی دے

Share this on WhatsAppاسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے