سعودی ولی عہد کی چینی وزیرخارجہ سے ملاقات

الریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ملاقات کی، اس موقع پرسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیرمملکت و رکن کابینہ ڈاکٹرمساعد العیبان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سعودی عرب اورچین کے درمیان سلامتی واستحکام کے لیے دوطرفہ تعاون کوبڑھانے سمیت دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگوکی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی جب کہ علاقائی اور عالمی سطح پرہونے والی حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ نے سعودی ولی عہد کو چینی صدرشی جین پنگ کا نیک خواہشات اور خیرسگالی پرمبنی پیغام بھی پہنچایا۔

About BBC RECORD

Check Also

الجزائر میں بدبخت شخص نے امام مسجد کو نماز کے دوران شہید کردیا

Share this on WhatsAppالجزائر سٹی: الجزائر کی مسجد طارق بن زیاد میں ایک بد بخت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے