کورونا کے بڑھتے کیسز ؛ اسلام آباد کے 3 سب سیکٹر سیل کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے 3 سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں برطانیہ میں پھیلے کورونا کی نئی شکل کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے 3 سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایف الیون 1 میں 51، آئی ایٹ 4 میں 54 جب کہ سیکٹر آئی ٹین ٹو میں کورونا کے 48 کیسز سامنے آئے ہیں، اس صورت حال کے پیش نظر تینوں سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جارہا ہے۔حمزہ شفقات نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر تجارتی مراکز اور تفریحی پارکس جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے جب کہ دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

About BBC RECORD

Check Also

وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے