کراچی میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد گرفتار

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی

ڈسٹرکٹ پولیس ملیر نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئےاسٹیل ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے اہم دہشتگرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم اور پستول برآمد کر لی۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزم نے 2007 میں دوست کی دعوت پر کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی، ملزم سوات میں آپریشن شروع ہوتے ہی روپوش ہوگیا تھا، اس نے افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی، 2012 میں جاوید سواتی کیساتھ رزاق آباد ٹریننگ سنٹر کی ریکی کی، 2012 میں اورنگی ٹاؤن میں بینک ڈکیتی کے دوران گاڑی پر فائرنگ کی۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق 2016 میں ملزم دہشتگروں کی فیملیز کو افغاستان سے لانے اور لے جانے میں ملوث رہا ہے، اس نے 2018 میں طارق بٹن کے ہمراہ سعیدآباد ٹریننگ سینٹر کی ریکی کی۔عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم نے دوبارہ ساتھیوں سمیت ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملہ کا منصوبہ بنایا، اورنگی ٹاؤن میں خودکش کو تیار کرنے کیلئے گھر بھی حاصل کیاتھا۔ گرفتار دہشت گرد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور دوران تفتیش مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

حکومت نے شہریوں کو31 اگست تک کورونا ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن دی دے

Share this on WhatsAppاسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے