اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، وزیر داخلہ

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہورہی ہے، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کےواقعات کاخدشہ ہےاسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے، جس کی مذمت کرتے ہیں، ہماری افواج اور پولیس نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن قائم کیا، زندگی کا کوئی معاوضہ نہیں ہے، تاہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ پورا تعاون کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس اور فوج امن و امان قائم کرتی ہے، کل افواج نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے، افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہورہی ہے، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کے واقعات کاخدشہ ہے، تاہم دہشت گرد شکست کھائیں گے اور ملک میں امن و سکون کی فضا قائم ہوگی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد میں 3 ناکے ختم کریں گے، سارے ناکے فضول اور غریبوں کو تنگ کرتے تھے۔ گزشتہ روز اسمبلی کے سامنے جو کچھ ہوا برا ہوا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، قائدین کو بھی پریس کانفرنس کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کرناچاہیے تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

پاک سعودیہ تعاون خطے کی سلامتی پر مثبت اثرات لائے گا، آرمی چیف

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد پاک فوج کے سربراہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے