وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیص حمید بھی شریک تھے، ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج شام 7 بجے قوم سے خطاب بھی کریں گے، جس میں وہ قوم کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔
بعد ازاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی صورتحال ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ستمبر 2020 میں پاک جرمنی اسٹریٹجک مذاکرات کے 5 ویں دور کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

About BBC RECORD

Check Also

کراچی میں ویکسی نیشن کارڈ نہ رکھنے پر 33 شہری گرفتار

Share this on WhatsAppکراچی: سندھ حکومت نے ویکسین کارڈ نہ ہونے پر شہریوں کو جرائم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے