اپنے ہی بیٹے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار

ڈاکٹررضوان

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ راولپنڈی:

اپنے ہی 11 سالہ بیٹے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت سفاک باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں اپنے ہی 11 سالہ بیٹے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت سفاک باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم بابر کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹیکسلا اور اْن کی ٹیم نے کی۔

ایس ایچ او ٹیکسلا پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزم بابر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مدعیہ نے بیان دیا ہے کہ خاوند بابر نے گھر میں بیٹے کے ساتھ زیادتی کی، پولیس نے ملزم بابر کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ ملزم اور متاثرہ بچے کا ابتدائی میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

نابینا اور جسمانی معذوری کا شکار بچے ہمارا وہ قیمتی اثاثہ ہیں ؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppعمران بخاری بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے