آصف زرداری سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے اسلام آباد روانہ

محمد شفیق قریشی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

آصف علی زرداری ناسازی طبیعت کےسبب کافی عرصے سے سفر نہیں کررہےتھے، تاہم اب سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کورونا وائرس اور ناسازی طبیعت کےسبب کافی عرصے سفر نہیں کررہےتھے، تاہم اب سابق صدر 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن میں اپناووٹ کاسٹ کریں گے، جس کے لئے وہ اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی ارکان کے اعزاز میں یکم مارچ کو عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے، جب کہ آصف علی زرداری 2 مارچ کو بلاول ہاؤس اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کےاعزاز میں منعقدہ عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان میں پناہ لینے والے 46 افغان فوجیوں کو انکی حکومت کے حوالے کردیا گیا

Share this on WhatsAppراولپنڈی: پاکستان میں پناہ لینے والے افغان نیشنل آرمی کے پانچ افسروں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے