جنوبی پنجاب میں پولیس بھرتی کا عمل شفاف انداز میں جاری ہے

عمران بخاری

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس کے قیام سے اس خطے کے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اور ترقیوں کے کیسز پر فوری پیش رفت ممکن ہوگئی ہے۔تمام اضلاع کے پولیس سربراہان کو عرصہ دراز سے التواء کا شکار ترقی کے کیسز کو فوری نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فورس کا مورال بلند کیا جاسکےان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ترقی پانیوالے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نوید خان کو پرموشن بیج لگاتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس آپریشنز سید غضنفر علی شاہ بھی موجود تھے

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پولیس بھرتی کا عمل شفاف انداز میں جاری ہے پولیس نفری پوری ہونے سے جرائم کے خلاف جنگ میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے انکے متعلقہ اضلاع میں ویلفئیر برانچز کو بھی مکمل فعال کردیا گیا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے ترقی پانیوالے پولیس اہکاروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

About BBC RECORD

Check Also

نابینا اور جسمانی معذوری کا شکار بچے ہمارا وہ قیمتی اثاثہ ہیں ؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppعمران بخاری بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے