پاکستانی وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کولمبو

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے کولمبو پہنچنے پر ان کے سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسے نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر کولمبوایئرپورٹ پر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔وزیراعظم عمران خان کو کولمبو پہنچنے پر گلدستے پیش کیے گئے اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ان کے اعزاز میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم پاکستان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے وہ سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسے کی دعوت پر کولمبو پہنچے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد،معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان اپنے دورے میں سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔دوسری جانب وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی مسافروں کا یو اے ای میں داخلہ بند، دبئی حکومت نے پابندی عائد کر دی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور پاکستانی مسافروں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے