اداروں کا عدم تعاون:داتادربارسکیورٹی منصوبہ لٹک گیا

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

اداروں کے عدم تعاون کے باعث داتا دربار سکیورٹی منصوبہ لٹک گیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اس منصوبے میں لیسکو، سیف سٹیز اتھارٹی، واسا، پی ٹی سی ایل کی سروسز کی منتقلی میں عدم دلچسپی برقرار ہے ،20فروری کی ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن 4 کروڑ 78لاکھ کاداتا دربار اپ لفٹنگ پراجیکٹ التوا کا شکار ہے ۔

بیرونی سکیورٹی دیوار کی کھدائی کے لیے سرکاری ادارے کوئی پیش رفت نہیں دکھا رہے ،منصوبے میں آر سی سی دیوار، سکیورٹی روم، واک تھرو گیٹس، ایکسرے سکینرز، شو ریکس اور ٹائل ورکس شامل ہیں۔اکتوبر 2020ء میں منصوبے کا سنگ بنیاد کمشنر ذوالفقار احمد گھمن نے رکھا ،منصوبے کی ڈیڈ لائن کے 100روز گزر گئے صرف 60فیصد تک مکمل ہوسکا۔

پراجیکٹ منیجرعرفان قریشی کے مطابق لیسکو کے 132 کے وی وائر اور دیگر سروسز کی منتقلی التوا کا شکار ہے ،متعلقہ اداروں کو مراسلہ جات بھی ارسال کئے جاچکے ہیں۔کمشنر ذوالفقار گھمن کا کہنا ہے منصوبے کو بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔

About BBC RECORD

Check Also

مجالس کے تمام اہم مقامات کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے ؛ سید خرم علی

Share this on WhatsAppملتان عمران بخاری ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے