آثار قدیمہ کے رقبہ جات پر کسی قسم کی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا؛ کمشنر

عمران بخاری

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان

شہر کی صدیوں پرانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ،سیاسی قیادت متحرک ہوگئی۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ندیم قریشی نے اندرون شہر کا دورہ کیا۔اس موقع پردلی گیٹ تا پاک گیٹ قلعے کی ایک کلومیٹر فصیل کی بحالی اور اس کیساتھ فیملی گزیبو، فوڈ پوائنٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ ملتان کی تاریخ زرخیز ہے,یہاں جنگ و جدل کی داستانوں نے جنم لیا ہے اور ان داستانوں کی نشانیاں اندرون شہر میں ملتی ہیں۔

قدیم تہذیب کے امین دروازے اور فصیل، ملتان کی پہچان ہیں۔ فصیل کے ساتھ فیملی گزیبو، فوڈ پوائنٹ بنایا جائے گا۔ مہذب قومیں اپنے تاریخی ورثہ کی حفاظت کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آثار قدیمہ کے رقبہ جات پر کسی قسم کی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔میٹروپولیثن کارپوریشن فصیل کے ارد گرد انسداد تجاوزات آپریشن کرے۔علاوہ ازیں کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ندیم قریشی نے کہا کہ ترقی کے سفر نے ہمیں اپنے ثقافتی ورثہ سے دور کر دیا ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے فصیل کو پبلک کیلئے تفریحی مقام بنائیں گے۔فصیل قلعے کے 6 دروازوں سے منسلک ہے مگر صرف 1 کلومیٹر اصلی حالت میں موجود ہے۔ اسکو ہمیں محفوظ بنانا ہے۔ملتان قدیم ترین زندہ شہر ہے اور اسکے ورثہ کی حفاظت ضروری ہے

About BBC RECORD

Check Also

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد معاشرتی امن کی ضمانت ہے؛ فیصل رانا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈی جی خاں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے