راولپنڈی میں تاجر کے گھر ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی

نسیم الغنی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ راولپنڈی

ہارلے اسٹریٹ میں ڈاکو تاجر اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ روپے کی نقدی اور ریورات لے گئے۔ راولپنڈی کے علاقے ہارلے اسٹریٹ میں ڈکیتی کی سنگین واردات سامنے آئی جہاں ڈاکو تاجر اور اس کے اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کمرے میں بند کرکے ایک کروڑ روپے مالیت کی نقدی اور سونے کے زیورات لوٹ لے گئے۔

پولیس کے مطابق الیکٹرانک کے تاجر محمد عمر نے بتایا ہے کہ وہ تھانہ آرے بازار کے علاقے ہارلے اسٹریٹ میں اہل خان کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ چار مسلح ملزمان جو اردو اور پشتو زبان میں گفتگوکررہے تھے اسلحے کی نوک پر یرغمال بناکر سب گھر والوں کو کمرے میں بند کردیا، گھر کی تلاشی لے کر 50 لاکھ روپے کی نقدی اور 50 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات لوٹ لے گئے۔

تاجر کے مطابق واردات کے دوران ایک ملزم ہینڈ فری کے ذریعے فون پر کسی سے باتیں بھی کررہا تھا، پولیس نے ڈکیٹی کا وادات کامقدمہ درج کرلیا ہے تاہم واردات کے دوران ایک ملزم کی موبائل فون پر گفتگو کیے جانے کے باوجود جیو فینسنگ کرکے ملزمان کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

About BBC RECORD

Check Also

‘شادی کے بعد عورت کی مرضی ہے خاوند کا نام لکھوائے یا والد کا’

Share this on WhatsAppلاہور؛ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا کی پالیسی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے