گورنر سندھ کا آئی جی سے رابطہ، حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ٹیلی فونک رابط کر کے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر شدید برہمی اور پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تحویل میں لے کر آپ اے ٹی ای کی دفعات لگاتے ہیں، گرفتاری کے بعد دفعات لگانا کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے سوال کیا کہ دفعات کس قانون کے تحت ہیں آئی جی سندھ نے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ کوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ آئی جی سندھ نے کسی بھی صوبے کے افسران پر مبنی جوڈیشل کمیشن بنانے پر رضامندی بھی ظاہر کی۔

About BBC RECORD

Check Also

کرپشن کے زور پر ترقی ہوتی تو سندھ تو کیلیفورنیا بن چکا ہوتا، حماد اظہر

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے