ڈیرہ غازی خان دن دیہاڑے 8 افراد قتل متعدد زخمی

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان

صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان کے تھانہ شاہ صدر دین کے علاقہ پل شیخانی پر آج صبح ایک نا معلوم شخص کی فائرنگ سے 8 کے قریب شہری جانبحق اور متعدد زخمی ہوئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان منتقل کیا گیا مقامی لوگوں کے مطابق دو شخص اس بندے کو موٹر سائکل پر چھوڑ کر چلے گئے جس نے پہلے اندھا دھند فائرنگ کی بعد میں کچھ لوگوں کو ڈھونڈ پر ان پر گولیاں چلا دیں جبکہ مقامی لوگوں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا کر جہم واصل کیا جو کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی لائیو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اس واقعہ فوری طور پر اطلاع پولیس 15 پر دی گئی اور ڈی پی او عمر سعید ملک کے پرسنل نمبر 03454901111 پر متعدد بار کال کی گئی لیکن پولیس کے روایتی انداز کے مطابق موصوف نے کال اتینڈ نہ کی قریب آدھے گھنٹے بعد پولیس موقع پر پہنچی

ڈیرہ غازیخان۔ پولیس کے ترجمان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے لکھا کہ

مقامی پولیس شاہ صدر دین کی بروقت رسپانس اور دلیرانہ کارروائی ابتدائی اطلاع کے مطابق دوران پولیس مقابلہ ایک شر پسند ہلاک پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود اور مقابلہ جاری ترجمان پولیس۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ملتان آفس/شعبہ تعلقات عامہ

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص بعد میں جسکی شناخت غلام فرید کے نام سے ہوئی کو بغیر تصدیق اور تحقیق کے ذہنی مریض بنا دیا گیا جس کے موبائل نمبر پر کال کرکے موصوف سے تصدیق کرنے کی کوشش کی تو کال اٹینڈ نہ کی گئی

20-02-2021 ملتان:غلام فرید نامی ذہنی مریض نے تنازعے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ابتدائی رپورٹ
وسیم یوسف ترجمان جنوبی پنجاب پولیس

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ جناح کے سیکرٹری جنرل محمد علی فیصل کا کہنا تھا کہ ہمارے وسیب کیلیئے یہ ایک انتہائی افسوس کی گھڑی ہے دن دیہاڑے شہریوں کا قتل افسوسناک ہے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی مقامی سردار کرتے ہیں ڈی جی خان پولیس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہے فوری طور رینجر کوطلب کرکے ان گینگ کیخلاف اپریشن جاری کیا جائے وزیر اعلی پنجاب کو چاہے اس واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں متاثرین کی مالی امداد کریں اور آئی جی پنجاب کو لواحقین سے ملنے اور انصاف فراہم کرنے کا حکم صادر فرامائیں

اسلام آباد میں ہمارے بیوروچیف سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون عمارہ کنول نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے شہر میں دن دیہاڑے شہریوں کا قتل افسوسناک ہے پولیس ترجمان جھوٹ پر مبنی بیان جاری کرکے پولیس کا امیج خراب کررہے ہیں فوری طور پر غفلت کرنے والے ملازمین کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

مقامی صحافی شاہد اعوان اپنی فیس بک پر لکھتے ہیں ڈی پی او آفس کا پی آر او ہمیشہ صحافیوں کو مصدقہ اطلاع دینے سے قاصر رہتا ہے جبکہ ڈی پی او عمر سعید ملک فون کال اٹھانا تک گوارا نہیں کرتے

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے علاقے پل شخانی کے قریب شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے-وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -انہوں نے کہاکہ فائرنگ کرنے والے شر پسند کسی رعایت کے مستحق نہیں -شر پسندوں کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے-فائرنگ کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے۔متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی-

About BBC RECORD

Check Also

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Share this on WhatsApp بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی کراچی میں رینجرز اور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے