چین نے بھارت کیساتھ جھڑپ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا

بیجنگ: چین کی جانب سے پہلی بار گذشتہ سال بھارت کے ساتھ وادی گلوان میں جھڑپ کے دوران اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی اعتراف کیا گیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ چین کی جانب سے بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران اپنی زندگی قربان کرنے والے 4 فوجیوں کے لیے اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ ان فوجیوں میں چین ہونگ جن، چین ژانگرونگ، ژاؤ سیوؤان اور وانگ ژوؤران شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں چین کے سرکاری اخبار کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ سال جون میں بھارتی فوجیوں سے جھڑپ کے دوران فوجی دستے کی کمانڈ کرنے والی کرنل قی فاباؤ شدید زخمی ہوئے تھے انہیں بھی فوجی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔واضح رہے لداخ میں وادی گلوان پر گزشتہ سال بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تاہم اس وقت چین کی جانب سے اپنی فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا تھا جب کہ حال ہی میں دونوں ممالک نے متنازع سرحدی علاقے سے افواج پیچھے ہٹانے اور سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

کینیڈا کے وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں پہلی بار مسلم جج نامزد کردیا

Share this on WhatsApp بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اوٹاوا کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے