سرکاری رقبہ واگزار کرانے کیلئے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے؛ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں روزانہ کی بنیاد پر سرکاری رقبہ واگزار کرانے کیلئے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے. اب تک ایک ارب گیارہ کروڑ روپے مالیت کا 6100کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا لیاگیاہے

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کر کے رقبہ واگزار کرا رہے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے بتایاکہ سرکاری رقبہ پر کاشت فصلوں پر ہل چلانے کے ساتھ ٹربائن ٹرانسفارمر اور دیگر آلات ضبط کیے جا رہے ہیں محکمہ ریونیو قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی بھی کررہا ہے.

About BBC RECORD

Check Also

پولیس اہلکاروں کا مستند اور معیاری لیبارٹیز سے ڈرگ ٹیسٹ کروایاجائے او فیصل رانا

Share this on WhatsApp منشیات استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی حیثیت میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے