۔خواتین کو حق سے محروم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی؛ کمشنر

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں نادہندگان کے خلاف موثر کریک ڈاون ککا فیصلہ کیاگیاہے. سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے جائیداد قرقی سمیت مقدمات اور گرفتاریاں عمل میں لانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں. کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ریونیو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرکاری واجبات کی وصولی،انکوئریز اور جوڈیشل کیسز سمیت ریونیو معاملات کا جائزہ لیا. انہوں نے ناقص کارکردگی پر ریونیو آفیسرز کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ریونیو افسران سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنائیں۔نادہندگان کی جائیداد قرقی سمیت ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں۔

کمشنر ڈی جی خان نے زیر التوا انکوائریز اور جوڈیشل کیسز جلد نمٹانے کے احکامات بھی جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو دفاتر اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔رجسٹری برانچ،اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کیلئے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔کمشنر نے کہا کہ ریونیو افسران وراثتی انتقال کی ضروری جانچ پڑتال کرکے کیسز جلد مکمل کریں۔خواتین کو حق سے محروم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے خواتین کو وراثتی جائیداد میں حق دلائیں۔کمشنر ڈی جی خان نے بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو شاباش بھی دی.اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، اسسٹنٹ کمشنرریونیو محمد صفات اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف،محمد اسد چانڈیہ،سید جمیل حیدر،رجسٹرار،تحصیلدار،نائب تحصیلدار،اے ڈی ایل ار موجود تھے،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ کے ڈپٹی کمشنرز اور ریونیو آفیسرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

About BBC RECORD

Check Also

پولیس اہلکاروں کا مستند اور معیاری لیبارٹیز سے ڈرگ ٹیسٹ کروایاجائے او فیصل رانا

Share this on WhatsApp منشیات استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی حیثیت میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے