کم آمدن والوں کیلئے خوشخبری، پنجاب میں 35 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنیکی منظوری

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کم آمدن والوں کیلئے 35 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اب کم آمدن والے بھی اپنا گھر بنا سکیں گے۔ یہ اپارٹمنٹس 20 سال کی آسان اقساط پر فراہم کئے جائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ نے درجہ چہارم کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹرز کو خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں 2 مزید سیمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔

ملک کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ اور ہر حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے۔ مریم نواز بیرون ملک جانے کیلئے بہانے تلاش کر رہی ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ کرپشن کی سرجری عمران خان کے ہاتھوں ہی ہوگی۔ ن لیگ کے باغی پی ٹی آئی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بوریوں میں پڑا پیسہ اب مارکیٹ میں آنے والا ہے۔ لیگی قیادت کے قول وفعل میں تضاد ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پنجاب پولیس کے ڈویلپمنٹ بجٹ میں اضافہ کر دیا گیا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور پنجاب اسمبلی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے