پاکستان ایک بار پھر اسکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔سید خرم علی

عمران بخاری

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان

ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے کہا ہے کہ بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کا انعقاد نہ صرف اس کھیل کے فروغ کا ذریعہ ہے بلکہ اس سے عالمی سطح پر پاکستان کا ایک مثبت تاثر ابھرے گا اور پاکستان کی پرامن فضا میں مزید کھیلوں کے لیے بین الاقوامی ٹیموں کی آمد کی راہ ہموار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس لیگ کے انعقاد سے اس ملک اور خطے کی سیاحت و ثقافت کو بھی دنیا بھر میں فروغ ملے گا۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ اسکواش کے کھیل میں پاکستان دنیا میں حکمرانی کرتا رہا

اور دنیا میں یہ کھیل پاکستان کی پہچان رہا امید ہے کہ اس طرح کے انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد سے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور انہیں سیکھنے کا بھی موقع ملے گا اور پاکستان ایک بار پھر اسکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے گا۔سید خرم علی نے اس موقع پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں بی آئی ایس ایل کی شرٹس تقسیم کیں۔

About BBC RECORD

Check Also

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد معاشرتی امن کی ضمانت ہے؛ فیصل رانا

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈی جی خاں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے