مہنگائی کی شرح میں ہوش ربا اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے چوہدری شہزاد محمود

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ مظفرآباد

آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اے کے ایم آئی ڈی سی و سمال انڈسٹریز چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کی شرح میں ہوش ربا اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔عوام کو چاہیے کہ وہ اب تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کا احتساب کرے اور ان سے پوچھے کہ جو رنگین وعدے لیکر تحریک انصاف اقتدار میں آئی تھی ان وعدوں کا کیا ہوا۔

چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ملک کو پٹری سے اتار دیا گیا ہے جس کی ذمہ دار تحریک انصاف کی موجودہ حکومت ہے۔انہوں نے کہا جب قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کو سازش کے ذریعے اقتدار سے رخصت کیا گیا تو شرح نمو 8•5 تھی جبکہ اسوقت شرح نمو 2 فیصد سے بھی کم ہے۔انہوں نے کہا ہمیں فخر ہے کہ ہم مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں کیونکہ اس جماعت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ملک میں تعمیر وترقی اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد رکھی اور قائد پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک نہ صرف ترقیاتی کاموں کی معراج پر پہنچا بلکہ ایٹمی قوت بھی بنا۔انہوں نے کہا اسوقت مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے مگر وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا اس حکومت کو عوام کا کوئی پاس نہیں ہے اسے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے اور نہ ہی یہ عوام کو کسی قسم کا ریلیف دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوام اس نا اہل اور نالائق حکومت کو چلتا کریں گے اور مسلم لیگ ن قائد پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ اقتدار میں آ کر ملک کو پھر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

About BBC RECORD

Check Also

پولیس اہلکاروں کا مستند اور معیاری لیبارٹیز سے ڈرگ ٹیسٹ کروایاجائے او فیصل رانا

Share this on WhatsApp منشیات استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی حیثیت میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے