تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے؛ صوبائی وزیر توانائی پنجاب

عمران بخاری

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان

صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور وہ اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہی ہے، ہر شعبہ میں تیز رفتاری کے ساتھ اقدامات کیے جارہے ہیں،ہمارے ناقدین بھی اب ہماری تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے حلقے کے 80فیصد سکولوں کو اپ گریڈ کرایا ہے اور اب پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جارہا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بوٹے والا کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا درجہ ملنے کے بعد تعمیر بلڈنگ کے سنگ بنیاد کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان،ملک عبد الرؤف،چوہدری ممتاز احمد گوہر،شکیل سندھو،حاجی اکرم گوہر،چوہدری شریف سندھواور محمد اکرم انصاری سمیت اہل علاقہ بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہاکہ معیار تعلیم بلند کرنا ہمارا فرض ہے،ماضی کے حکمرانوں نے ہمیشہ تعلیمی اداروں کو یکسر نظر انداز کیے رکھا،ہماری حکومت تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ وہاں بنیادی سہولیات بھی دعاہم کر رہی ہے اب سکولوں کی سولر انرجی سسٹم پرمنتقلی کے بعدحکومتی اخراجات میں بھی واضح کمی آئے گی۔دریں اثناء صوبائی وزیرڈاکٹر اختر ملک نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر مخدوم رشید کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،سپیشل ایجوکیشن سینٹر مخدوم رشیدکو پرائمری سے مڈل تک اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ اس پسماندہ علاقے کے زیادہ سے زیادہ بچے مستفید ہوسکیں۔گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں سپیشل بچوں کو مفت تعلیم، یونیفارمز، کتب، پک ان ڈراپ اور ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے میاں محمد ماجد کو ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن کا چارج سنبھالے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اب خصوصی اداروں میں سپیشل طلباء و طالبات کی ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ ان کوبھی معاشی اور معاشرتی طور پر مضبوط کیا جاسکے۔اس موقع پرڈی او سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے ڈاکٹر اختر ملک کا شکریہ ادا کرتے ہونے کہا کہ سپیشل بچوں کے لیے خصوصی داخلہ مہم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ یہ بچے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں سے تعلیم و تربیت حاصل کرکے معاشرے کے مفید شہری بن سکیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار اداء کرسکیں۔

About BBC RECORD

Check Also

حکومت کے بروقت فیصلوں سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے، حماد اظہر

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وفاقی وزیر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے