سعودی عرب: جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون، پاکستانیوں سمیت درجنوں گرفتار

سعودی عرب میں‌ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تازہ کریک ڈائون میں تین پاکستانی تارکین وطن سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر جعلی کرنسی کے کاروبار کے حوالے سے ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تلاشی کے دوران تین مقامی اور ایک سوڈانی ملزم کو جعلی کرنسی کے کاروبار کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے ایک لاکھ 43 ہزار جعلی ریال بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کی جنرل سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ تین سعودی باشندوں کو ایک مقامی شہری سے رقم اور موبائل فون چھیننے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ تین پاکستانیوں کو بنک کی ‘اے ٹی ایم’ توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش پر پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے ایک مقامی اور 10 غیرملکیوں کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی، مساجد میں‌ چوری اور رش والے مقامات میں لوگوں کی جیب تراشی کے واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے مقامی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران گاڑیاں چوری کرنے، ایک کیمپ میں لے جا کر ان کے اسپیئرپارٹس الگ کرکے انہیں فروخت کرنے کے الزام میں چھ مقامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران یمن کے 12 باشندوں کو اقامہ اور حدود کی خلاف ورزی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیر مقرر کردیا

Share this on WhatsAppتل ابيب: اسرائیل نے عامر حائیک کو متحدہ عرب امارات میں اپنا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے