افسران سنگین۔جرائم۔میں موقع پر پہنچیں سید خرم علی

عمران بخاری

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق امن عامہ برقرار رکھنے اور اس میں مزید بہتری کے لیے روایتی طریقوں سے ہٹ کر اقدامات کئے جائیں اور پولیس کا بہتر تاثر اجاگر کرنے کے لیے بھی مؤثر عملی اقدامات اٹھائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں ضلع ملتان کی امن و امان کی صورتحال کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی پولیس کے بنیادی فرائض ہیں ان فرائض کی بجا آوری میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کیا جائے اس مقصد کے لیے پولیس غیر جانبدار رہ کر حقائق کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے انہوں نے کہا کہ اختیارات کے استعمال کے حوالہ سے پولیس کی ذمہ داری بہت اہم ہےاس حوالہ سے پولیس والے دنیا میں اپنے افسران کے علاوہ آخرت میں اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہیں اس لیے اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے کے لیے انصاف پر قائم رہیں اور کسی کے ساتھ زیادتی نہ کریں انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے کسی بھی سائل کو غیر اہم خیال نہ کریں بلکہ اس کی داد رسی کے ساتھ ساتھ اس کی دلجوئی کریں مظلوم کی بجائے ظالم کے ساتھ سخت رویہ رکھیں اور ظالم کے خلاف تمام تر قانونی ضابطوں کو استعمال میں لائیں تفتیش میں باریک بینی سے ہر پہلو پر توجہ دیں تاکہ نہ تو کوئی بے گناہ سزا کا مستحق ٹھرے اور نہ ہی کوئی ظالم سزا سے بچ سکے

انہوں نے کہا کہ انصاف پر قائم رہنا اور سائل سے خوش اخلاقی سے پیش انا تھانہ کلچر کی تبدیلی کی جانب اہم اقدام ہے اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی،چیف ٹریفک آفیسر محمد ظفر بزدار، ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد نواز شاہ،ایس پی کینٹ ڈویژن لیفٹیننٹ (ر) کامران عامر خان، ایس پی صدر ڈویژن راؤ نعیم شاہد،ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر،ایس پی سٹی ڈویژن محمد مسعود گجر،اے ڈی آئی جی حسن رضا کھاکھی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم،پی ایس عبدالقادر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ملتان کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز شریک ہوئےریجنل پولیس آفیسر سی خرم علی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ سنگین۔جرائم۔میں وہ خود بلاتاخیر موقع پر پہنچیں انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں

پتنگ بازی کی روک تھام کو یقینی بنائیں اور اس حوالے والدین کو آگاہی فراہم کریں قمار بازی کے خلاف سخت اقدامات کریں آر پی او ملتان نے ہدایت کی کہ مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران اور رہائی یافتہ عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں زیر تفتیش مقدمات کو بلاتاخیر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر یکسو کریں تھانہ کے ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی جائے اورحوالات میں موجود قیدیوں کی تفصیل ریکارڈ درج کی جائے سید خرم علی نے کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف اقدامات کریں سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کریں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر انہیں حل کریں

About BBC RECORD

Check Also

ڈیرہ غازی خان میں سات روزہ میلہ مویشیاں کی تقریبات جاری

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازی خان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے