۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے ڈی جی خان کی ماسٹر پلاننگ شروع

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ڈیرہ غازیخان

ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے ڈی جی خان کی ماسٹر پلاننگ شروع کردی گئی۔ٹاؤن پلاننگ، ٹرانسپورٹ، سیوریج، واٹرسپلائی،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر کو فوکس کیا جائیگاڈیرہ غازی خان شہر کی ڈیجیٹل میپنگ کی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ٹیم ڈی جی خان پہنچ گئی۔کمشنر آفس ڈی جی خان میں متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کی۔یوکے اور ترکی میں متعلقہ کمپنی کے سربراہ خطیب عالم نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر کی ترقی اور میونسپل سروسز کی بہتری سمیت تمام معاملات کو فوکس کی جائیگا۔

ماسٹر پلاننگ میں مستقبل کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔منصوبہ کیلئے مطلوبہ فنڈز کے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کے معیار کے حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ بنک اچھی ساکھ کاحامل ہے۔منصوبہ پر جلد عملی کام کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران فعال کردار ادا کریں۔کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے تحت ڈی جی خان،مظفرگڑھ سمیت چھ شہروں کو بہتر کیا جائیگا.

About BBC RECORD

Check Also

پولیس اہلکاروں کا مستند اور معیاری لیبارٹیز سے ڈرگ ٹیسٹ کروایاجائے او فیصل رانا

Share this on WhatsApp منشیات استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی حیثیت میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے