پانچ ایم پی ایز سینیٹ الیکشن سے پہلے تحریک انصاف چھوڑ دیں گے، خرم لغاری کا دعویٰ

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

خرم لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے 5 ایم پی ایز اور مشیر میرے ساتھ ہیں، وہ بھی میری طرح سینیٹ الیکشن سے پہلے پارٹی چھوڑنے والے ہیں، تاہم ہم سینیٹ کا ووٹ کسی کو نہیں دیں گے۔

گفتگو کرتے ہوئے خرم لغاری نے الزام عائد کیا کہ عثمان بزدار نے میرے ملازمین پر بجلی چوری کے مقدمات درج کروائے۔ ڈپٹی کمشنرز کو میرے کام کروانے سے روکا گیا۔ وزرا، محکموں کو ہدایت تھی کہ میرے کام نہیں کرنے۔ اگر کام نہیں ہونے تو بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جاؤ۔

خرم لغاری کا کہنا تھا کہ میرے مستعفی ہونے پر نوجوان خوش ہیں کیونکہ انھیں صرف دھرنوں کیلئے ہی استعمال کیا جاتا ہے اور کوئی عزت نہیں مل رہی۔ ضلع مظفر گڑھ میں آج تک کوئی یونیورسٹی نہیں بنی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال میں صرف دس کروڑ فنڈ دیئے گئے۔ تونسہ شریف کے حلقے میں 77 ارب دیے گئے۔ ڈھائی سال سے وزیراعلیٰ کو شکایت کر رہا ہوں۔ وزیراعظم سے ملنے کا وقت ملے تو انھیں شکایت کروں۔

About BBC RECORD

Check Also

مجالس کے تمام اہم مقامات کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے ؛ سید خرم علی

Share this on WhatsAppملتان عمران بخاری ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے