خشک میوہ جات کی آڑ میں 4 کروڑ روپے کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی

کسٹم نے خشک میوہ جات کے پارسل کی آڑ میں 4 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پاکستان کسٹمز جناح ائیرپورٹ نے پاکستان پوسٹ ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شارع فیصل پر ایک کامیاب کارروائی میں پاکستان سے خشک میوہ جات پارسل کی آڑ میں منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر نے بتایا کہ پاکستان سے بذریعہ پارسل 14 سیل شدہ ٹن پیک کے ذریعے ایمیٹامائن کرسٹل بحرین بھیجی جارہی تھی، 14 سیل شدہ ٹن پیک میں برآمد شدہ ایمیٹامائن کرسٹل کا وزن 4.10 کلو گرام ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔انہوں نے بتایا کہ 14 ٹن پیک پر مشتمل یہ پارسل کراچی کے رہائشی محمد علی نامی شخص نے بک کرایا تھا جسے گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔حکام نے کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پولیس اہلکاروں کا مستند اور معیاری لیبارٹیز سے ڈرگ ٹیسٹ کروایاجائے او فیصل رانا

Share this on WhatsApp منشیات استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی حیثیت میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے