حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی امید ہیں؛ سردار شہاب الدین خان سیہڑ

محمد عزیز

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لیہ

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے کہا ہے کہ انصاف اور تحفظ کی فراہمی ہماری حکومت کا منشور ہے ۔وزیراعظم عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق ،املاک اور کاروبارکی حفاظت کے لئے انتہائی سنجیدہ ہیں اور عملی اقدامات اُٹھارہے ہیں۔انہوںنے یہ بات ڈی سی کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے دفتر افتتاح کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدندیم عباس،چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی چوہدری نویدگجر،اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم،ممبرپنجاب بارکونسل غلام مصطفی جونی،سابق صدور ڈسٹرکٹ بار غضنفرشاہ،ارشداسلم خان ،عبدالستار علوی،حبیب اللہ گرواں،ضلعی صدرپی ٹی آئی افتخار بابرکھتران ،عون خان تنگوانی،علی اصغر گورمانی،افسران ،وکلاءاور میڈیانمائندگان موجودتھے۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شہاب الدین خان سیہڑنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی امید ہیں اور ہم انہیں بھرپور تحفظ فراہم کریں گے تاکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوانہوں نے کہا کہ ضلع لیہ کی ڈسٹرکٹ اووسیز پاکستانیزکمیٹی نے بہترین خدمات انجام دیں ہیں جس کے لئے چیئرمین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے اظفر ضیاءنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ اوورسیزکمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ڈی سی کمپلیکس میں کمیٹی کے دفتر کاقیام اہداف کے حصول کویقینی بنانے کی عملی کڑی ہے ۔ڈی پی او سیدندیم عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس سے متعلق اووسیز پاکستانیز کی تمام درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی نوید گجرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی کمیٹی نے 95فی صددرخواستیں نمٹادیں ہیںانہوں نے کہا کہ دفتر کے قیام سے معاملات کو فوری حل کرنے میں پیش رفت ہوگی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کو دفتر سے رابطہ کرنے اور اپنے مسائل حل کروانے میں آسانی ہوگی ۔تقریب سے ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخاربابرکھتران اور اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ،ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او نے ربن کاٹ کر دفتر چیئرمین اوورسیزپاکستانیز کمیٹی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔قبل ازیں چیئرمین اوورسیزپاکستانیز کمیٹی کی جانب سے شہاب الدین خان سیہڑ ،ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او،اے ڈی سی آر کو یادگاری شیلڈز دی گئیں

About BBC RECORD

Check Also

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا؛ کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

Share this on WhatsAppملتان ( شبیر خان سدوزئی) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے