جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پرفائرنگ سے 4 پاکستانی فوجی شہید

جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاکستانی فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔ شہداء میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اورسپاہی عزیز شامل ہیں۔

پاکستانی فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی مسافروں کا یو اے ای میں داخلہ بند، دبئی حکومت نے پابندی عائد کر دی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور پاکستانی مسافروں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے