امریکی پابندیوں کے باوجود ترکی کا روس سے میزائل خریداری جاری رکھنے کا اعلان

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ انقرہ

ترکی نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے باجود روس سے میزائل خریداری کا خریداری کا معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردوان کے ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی روس کے ساتھ ایس 400 دفاعی نظام کے حصول کا معاہدہ برقرار رکھے گا اور اپنے نیٹو اتحادی ملک امریکا سے یہ معاملہ گفت و شنید سےحل کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے روس سے ایس 400 میزائل خریدنے پر گزشتہ برس دسمبر میں ترکی پر پابندیاں عائد کردی تھیں جس پر ترکی کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے منگل کو ترکی کے وزیر دفاع نے کہا کہ تھا کہ ترکی جزوی طور پر ایس 400 دفاعی سسٹم کو فعال کررہا ہے جبکہ اس حوالے سے امریکا کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔

ترکی کے نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ابراہیم قالن کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع کے بیان کو پوری طرح سمجھا نہیں گیا۔ انہون ںے کہا تھا کہ جن امور پر اختلاف ہے ان پر بات چیت کی جائے گی تاہم کئی مسائل کا فوری حل متوقع نہیں ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا، وزیر خارجہ

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزیر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے