وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کیلئے جتنے وسائل دئیے اسکی مثال نہیں ملتی: انعام غنی

شبیر خان سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے آج سٹیزن سنٹرک پولیسنگ(عوام دوست پولیسنگ ماڈل) کی قومی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیااور2پولیس ایپ کا افتتاح کیا-سٹیزن سنٹرک پولیسنگ کی قومی کانفرنس کاانعقاد پولیس آفیسرز میس میں کیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹورسٹ فسلیٹیشن ایپ اور کرایہ داروں وملازمین کی رجسٹریشن کی ایپس کا بٹن دبا کر آغاز کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سٹیزن سنٹرک پولیسنگ کی قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس کو عوام دوست بنانے کے لئے ریفارمز قابل تحسین ہیں -ہر بندے کو سب سے پہلے پولیس،مقامی حکومتوں یا ہسپتال سے واسطہ پڑتا ہے-پولیس اورشعبہ صحت کو عوام دوست بنا رہے ہیں -کے پی کے کی طرز پر پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج دیں گے-پنجاب کے ہر شہری کومفت علاج کی سہولت ملے گی جس کی ترقی یافتہ ممالک میں بھی کوئی مثال نہیں -اس سال کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کا ہدف مقرر کیا ہے-پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات براہ راست ہوں گے اوراس ضمن میں آرڈیننس جاری کردیاگیاہے-انہوں نے کہاکہ نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس نافذ ہونے سے نچلی سطح پر بدعنوانی کاخاتمہ ہوگا-انہوں نے کہاکہ پولیس میں ریفارمز کے ساتھ ساتھ ایپس بھی متعارف کرائی گئی ہیں -ہسپتالوں میں میڈیکل لیگل سر ٹیفکیٹ کے لئے کاؤنٹر بنا دئیے گئے ہیں اورعوام کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مراکز بنائے گئے ہیں -کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو ضروری آلات سے لیس کررہے ہیں -پولیس میں 10ہزار بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا-

پنجاب بھر میں پولیس کو 600گاڑیاں دی جاچکی ہیں -45تھانوں کی نئی بلڈنگ بنارہے ہیں جبکہ 101تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل مکمل ہوچکاہے-پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے عمل کو شفاف بنایا ہے -انہوں نے کہاکہ پولیس کے کام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کی جاتی-پولیس کو کام کرنے کی مکمل آزادی دی ہے-پولیس ریفارمز کامطلب عوام کی خدمت ہے-لوگوں کو گراس روٹ لیول پر انصاف ملنا چاہیے- انصاف کی پہلی توقع پولیس سے وابستہ ہوتی ہے-انہوں نے کہاکہ پولیس میں سب اچھانہیں مگر تیزی سے بہتری آرہی ہے- یہ اصلاحات پولیس نظام میں حقیقی تبدیلی کے لئے ٹھوس اور پائیدار اقدام ثابت ہوگا-پولیس کو پورا سپورٹ کریں گے لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا-پولیس کو عوام دوست بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کررہی ہے-جتنا ہیومن انٹریکشن کم ہوگا اتنی زیادہ نظام میں شفافیت آئے گی- دہشت گردی کے خلاف پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں -شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں – انہوں نے کہاکہ پنجاب بڑا صوبہ ہے، اختیارات کو نچلی سطح تک لیکر گئے ہیں -جنوبی پنجاب میں علیحدہ ایڈیشنل آئی جی تعینات کیاگیاہے-پولیس کی تنخواہوں او رالاؤنسوں میں اضافہ کیا ہے- پولیس سے توقع رکھتا ہو ں کہ عام آدمی کو انصاف دینے میں نئے جذبے سے کام کرے گی-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس نظام میں اصلاحات کے لئے ہر سطح پر سپورٹ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کے لئے جتنے وسائل دئیے اس کی مثال نہیں ملتی-پولیس میں ترقیوں کا مسئلہ بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حل کیا ہے-پولیس کو عوام دوست بنانے کے لئے یہ کانفرنس کلیدی کردار ادا کرے گی-صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

About BBC RECORD

Check Also

حکومت نے شہریوں کو31 اگست تک کورونا ویکسین لگوانے کی ڈیڈ لائن دی دے

Share this on WhatsAppاسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے