برطانیہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 سال قید اور بھاری جرمانہ ہوگا

رابرٹ ولیم
بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ برطانیہ

برطانیہ میں کورونا سے متعلق نئی احتیاطی تدابیرکی خلاف ورزی کرنے والے بیرون ممالک کے مسافروں پر بھاری جرمانہ اور سخت سزائیں عائد کی گئی ہیں جس میں دس سل قید کی سزا بھی شامل ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے روک تھام کے لیے سخت ایس او پیز نافذ کیے گئے ہیں تاہم بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی جانب سے کورونا احتیاطوں سے خلاف ورزی پر حکومت نے سخت جرمانہ عائد کر دیا ہے۔رواں ماہ کے وسط سے برطانیہ میں داخل ہونے والے مسافروں پر 15 دن قرنطینہ میں رہنا لازم ہوگا اور خلاف ورزی پر 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ اور دس سال قید کی سزا ہوگی۔

کورونا کی ابتر صورت حال کے شکار ممالک سے برطانیہ آنے والے مسافروں پر معلومات چھپانے یا ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کی ٹرویل ہسٹری کو حذف کرنے پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا ویکسی نیشن جاری ہے تاہم ملک میں نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کورونا کی نئی قسم نے بھی لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

الجزائر میں بدبخت شخص نے امام مسجد کو نماز کے دوران شہید کردیا

Share this on WhatsAppالجزائر سٹی: الجزائر کی مسجد طارق بن زیاد میں ایک بد بخت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے