سینیٹ الیکشن ریفرنس کا فیصلہ جو بھی آیا کھلے دل سے تسلیم کریں گے، شاہ محمودقریشی

عمران بخاری

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ملتان

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کا عدالتی فیصلہ جو بھی ہوگا اسے کھلے دل سے تسلیم کریں گے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے، پچھلےسینیٹ الیکشن میں بھی ارکان کو خریدنے کے لئے منڈی لگی، سینیٹ میں ارکان کی خریدوفروخت کی منڈی کو بند ہونا چاہیے، ہم سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت روکنا چاہتے ہیں، بدقسمتی سے اپوزیشن نے ایسا نہیں ہونے دیا، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ لوگوں کے ضمیر خریدنا چاہتی ہے، وہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے میثاق جمہوریت میں اوپن بیلٹ کے لئے دستخط کیے تو پھر آج کیوں فرار چاہتےہیں؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے آرڈیننس کسی کو نوازنے کے لئےنہیں ہے بلکہ شفافیت کے لئے لائے ہیں ، عدالتی فیصلہ جو بھی ہوگا کھلے دل سے تسلیم کریں گے۔ مہنگائی قانون سازی سے کم نہیں ہوتی، اپوزیشن ملک میں افراتفری نہ پھیلائے، قانون ہاتھ میں نہ لےلاپتہ کوہ پیماؤں کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ کےٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر کوہ پیماؤں سے رابطہ منقطع ہوا، سردموسم میں بھی کوہ پیماؤں کی تلاش میں ہماری فوج میدان میں ہے، خدا کرے کہ کوہ پیما خیریت سے ہوں،

About BBC RECORD

Check Also

کرپشن کے زور پر ترقی ہوتی تو سندھ تو کیلیفورنیا بن چکا ہوتا، حماد اظہر

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے