اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ تہران

صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی نے کہا کہ اسرائیل کے پاس نہ تو ایران پر حملے کا کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی صلاحیت ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی نے اسرائیل کی حملے کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ یہ نفسیات کی جنگ ہے اور ہم جانتے ہیں اسرائیل کے پاس نہ تو حملے کا کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی صلاحیت موجود ہے۔

محمود واعظی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صہیونی حکومت کے کچھ عہدیدار سمجھتے ہیں کہ امریکا ان کی باتوں کو قبول کرے گا لیکن امریکا خود مختار ملک ہے جو اسرائیل کی نہیں سنے گا۔

صدر حسن روحانی کے چیف آسف اسٹاف محمود واعظی نے مزید کہا کہ اس سے قبل سابق صدر ٹرمپ نے اپنے یہودی داماد جیرڈ کُشنر کی مدد سے اسرائیل سے اپنی ہر بات منوالی اور اسرائیل کے ہاتھ کچھ نہ لگا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اپنے بیان کہا تھا کہ ایران پر حملوں کے نئے منصوبوں کی تیاری کا حکم دیدیا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی سے باز رہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

کینیڈا کے وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں پہلی بار مسلم جج نامزد کردیا

Share this on WhatsApp بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اوٹاوا کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے