پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پی ٹی اے نے بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک کردئیے۔سوشل میڈیا سائٹس پرگستاخانہ فلم کی تشہیرکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پی ٹی اے نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک کردیے ہیں۔ گستاخانہ فلم کے 778 ٹریلرلنک بھی بند کردیئے اور249 لنکس ابھی موجود ہیں ان کو بھی بلاک کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق نے پی ٹی اے کی رپورٹ کوتسلی بخش قراردیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کی رپورٹ تسلی بخش ہے ان کو ہدایت دے دیں گے۔ وکیل مظہرجاوید نے کہا کہ کیس زیرالتوا رکھ کرپی ٹی آئی سے رپورٹ طلب کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسوشل میڈیا سے متعلق سماعت کے دوران حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے قواعد پرنظرثانی کی حامی بھرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی اے اوراسٹیک ہولڈرزسے مل کررولزمیں نظرثانی کریں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

شہباز شریف کو 3 گھنٹے پہلے بتایا گیا سفر نہیں کرسکتے

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور اپوزیشن لیڈر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے