وینزویلا کے صدر نے ‘کرونا کے قاتل’ قطرے پیش کر کے دنیا کو حیران کر ڈالا

وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو نے اتوار کی شام دارالحکومت کراکس میں صدارتی محل سے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب کے دوران اپنے عوام اور دنیا بھر کو حیران کر ڈالا۔ انہوں نے خطاب میں چند قطروں کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عجیب "کرشمہ” ہے۔ میڈورو نے دعویٰ کیا کہ ان قطرون کو ہر 4 گھنٹے میں پینے پر یہ "کرونا وائرس” کو 100% مار ڈالتے ہیں۔ میڈورو نے انکشاف کیا کہ دوا کا نامCarvativir ہے اور اس کی تیاری کا سہرا وینزویلا کے طبیب José Gregorio Hernández کے سر ہے۔جوز گریگوریو ہرنانڈز 1919ء میں 54 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گیا تھا۔ وہ 1888ء میں کراکس میں ایک یونیورسٹی سے طب کی تعلیم حاصل کر کے فارغ ہوا۔ بعد ازاں حکومت نے اسے فرانس بھیجا جہاں اس نے مختلف اقسام کے جرثوموں اور وائرسوں پر تحقیق مکمل کی۔ ہرنانڈز 1919ء میں سڑک پار کرتے ہوئے ایک گاڑی سے کچلے جانے کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

میڈورو نے اپنے خطاب میں بتایا کہ "اس دوا کے استعمال کے واسطے سرکاری طور پر منظوری حاصل کر لی گئی۔ مزید یہ کہ دوا کو ایسے مریضوں پر استعمال کیا گیا جو متوسط درجے یا انتہائی نازک حالت میں تھے۔ یہ تمام مریض ان قطروں کے استعمال سے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔ ہر 4 گھنٹوں بعد اس دوا کے 10 قطرے زبان کے نیچے ڈالیے اور پھر کرشمہ دیکھیے۔ یہ دوا وائرس کا نہایت طاقت ور توڑ ہے اور کرونا کے عمل کو ناکام بنا دیتی ہے”۔

وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ اس دوا کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے ملک بھر کے صحت سے متعلق حکام ان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس کا مقصد دوا کی براہ راست تقسیم کا نظام تیار کرنا ہے۔میڈورو نے اپنے خطاب میں وعدہ کیا کہ وہ وینزویلا کے ساتھ خصوصی تعلق کے حامل ممالک کیوبا، نکارگوا، بولیویا، ہیٹی اور دیگر کیریبین ممالک کو اس دوا کی ہزاروں خوراکیں برآمد کریں گے۔ ساتھ ہی میڈورو نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو ان قطروں کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں، سعودی وزیرخارجہ

Share this on WhatsAppریاض: سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کادورہ سعودی عرب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے