جیل میں عمر شیخ کے دہشتگردوں کیساتھ روابط تھے سندھ حکومت کا اعتراف

محمد شفیق قریشی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

سندھ حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ عمر شیخ کے جیل سے دہشتگردوں کیساتھ روابط ہونا ہماری ناکامی ہے۔سپریم کورٹ میں ڈینیئل پرل کیس کے ملزمان بشمول عمر شیخ کی رہائی کے باوجود حراست سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت احمد عمر شیخ کے جیل سے دہشتگردوں کیساتھ روابط کا انکشاف ہوا۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ احمد عمر شیخ سے 7 موبائل سمیں برآمد ہوئیں، برآمد ہونے والی سمز میں سے دو برطانیہ کی تھیں۔جسٹس سجاد علی شاہ نے پوچھا کہ جیل میں موبائل استعمال کرنے کا ذمہ دار کون ہے؟

ایڈووکیٹ جنرل نے اعتراف کیا کہ جیل سے دہشتگردوں کیساتھ روابط ہونا سندھ حکومت کی ناکامی ہے، احمد عمر شیخ کی جیل سے کی گئی کالز مشکوک افراد کو تھیں، ان کی رہائی کیلئے جیل توڑنے کی کوشش میں 97 افراد گرفتار ہوئے، وہ ملک دشمنوں کا ایجنٹ ہے۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ احمد عمر کو حراست میں رکھنے کے حکم نامے میں دشمن ایجنٹ ہونے کا ذکر ہی نہیں، سندھ حکومت چاہتی ہے احمد عمر کو ملک دشمن وہ نہیں بلکہ عدالت قرار دے۔

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی اپیل پر اٹارنی جنرل اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان کی رہائی سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی تحویل کے تین حکم نامے اپنی مدت پوری کر چکے، انہیں حراست میں رکھنے کا کوئی حکم موجود نہیں تو حکم امتناع کس بات پر دیں؟ کسی کو تاحیات حراست میں نہیں رکھا جا سکتا، سندھ حکومت کے پاس تھی معلومات ہیں تو کیس کیوں نہیں بنایا؟۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیا کہ انٹیلی جنس مواد ہے لیکن عدالت میں کیس ثابت نہیں کر سکیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی مسافروں کا یو اے ای میں داخلہ بند، دبئی حکومت نے پابندی عائد کر دی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور پاکستانی مسافروں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے