پاکستان آرمی کے چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ

محمد شفیق قریشی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ راولپنڈی

پاکستان آرمی کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کیا۔

اس موقعے پر آرمی چیف کو علاقائی اور قومی سیکیورٹی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی کے لیے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

About BBC RECORD

Check Also

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Share this on WhatsApp بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی کراچی میں رینجرز اور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے