امن معاہدے پر عمل درآمد؛ طالبان نے نئی امریکی حکومت کو خبردار کردیا

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کابل

طالبان قیادت نے نئی امریکی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے فوجی واپس نہ بلائے تو پھر طالبان اہم فیصلہ کریں گے۔افغان میڈیا کے مطابق نائب طالبان سربراہ ملا برادر نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ دوحہ میں امریکا کے ساتھ ہونے والا امن معاہدہ ابھی تک مثبت سمت میں جارہا ہے، معاہدے کے مطابق امریکا نے 14 مہینے کے اندر تمام افواج واپس بلانی ہیں، ابھی تک امریکا 5 ملٹری بیس خالی کرچکا ہے اور فوجیوں کی تعداد 8600 تک کم ہوگئی ہے۔

ملا برادر نے کہا کہ فوجیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے تاہم غیر ملکی افواج کا مقررہ وقت پر افغانستان سے انخلا مکمل نہ ہونے کی صورت میں ہمیں اہم اور ضروری فیصلے کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے افغان حکومت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے تاکہ مذاکرات کا راستہ ہموار ہوسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر صدارتی الیکشن کے فاتح جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے جس کے بعد جو بائیڈن کی جانب سے جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص افغانستان کے لیے نئی پالیسی کا اعلان بھی متوقع ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا، وزیر خارجہ

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزیر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے