پا کستانی وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پا کستانی وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں معاون خصوصی داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ کیس پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے براڈشیٹ کے معاملے کو تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کمپنی تو 20 سال پہلے کے اثاثوں کی تحقیقات کررہی تھی، گزشتہ 10 سال دور کا حساب تو ابھی ہونا ہے، ملکی دولت لوٹ کر باہر لے جانے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ وزیراعظم نے براڈشیٹ معاملے پر پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی میں فواد چوہدری، شیری مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔

اجلاس میں پی ڈی ایم جلسے پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کی اجازت دی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ معاملہ اٹھایا جانا خوش آئند ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کی فنڈنگ سے وجود میں آئی، فخر ہے کہ ہماری جماعت کو مافیا نے اسپانسر نہیں کیا، مافیا نے پیسہ لگایا ہوتا تو ہم ان کے سامنے جھک جاتے۔

About BBC RECORD

Check Also

کرپشن کے زور پر ترقی ہوتی تو سندھ تو کیلیفورنیا بن چکا ہوتا، حماد اظہر

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے