پاکستانی بحریہ کی آبدوزوں کا اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈو فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پاکستانی بحریہ نے بحیرہ عرب میں آبدوزوں سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

ترجمان پاکستانی بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستانی بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیااور کہا کہ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

About BBC RECORD

Check Also

صدر ٹرمپ فوری عہدہ چھوڑیں ورنہ تیز رفتار مواخذے کیلیے تیار رہیں، نینسی پلوسی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے