صدر ٹرمپ فوری عہدہ چھوڑیں ورنہ تیز رفتار مواخذے کیلیے تیار رہیں، نینسی پلوسی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوری طور پر اپنا عہدہ نہیں چھوڑتے تو اُن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر مواخذے کی کارروائی کی جائے گی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ہاؤس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد مجھ سمیت کئی ارکان نے نائب صدر مائیک پینس سے صدر ٹرمپ کو ایک قرارداد میں عہدے سے برطرف کرنے کا آئینی اختیار استعمال کرنے کی استدعا کریں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے مزید کہا کہ اگر نائب صدر 25 ویں ترمیم سے حاصل ہونے والا آئینی اختیار 24 گھنٹوں میں استعمال نہیں کرتے تو پھر ایوان صدر ٹرمپ کا تیز رو مواخذہ کرنے میں حق بجانب ہوگا۔ صدر ٹرمپ امن عامہ کے لیے خطرہ بن گئے ہیںواضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور پُرتشدد حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ارکان نے کمروں اور ڈیسک کے نیچے چھپ کر جانیں بچائی تھیں۔

About BBC RECORD

Check Also

مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا، وزیر خارجہ

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد وزیر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے