خیرپور میں 7 سالہ بچی مونیکا لاڑک زیادتی کے بعد قتل

رانی پور: پیر جو گوٹھ کے علاقے میں سفاک ملزمان نے 7 سالہ بچی مونیکا لاڑک کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے پیرجوگوٹھ میں بچی مونیکا لاڑک کے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

ایس ایس پی خیرپور نے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ایس پی ہیڈ کوارٹرز نوشیروان چانڈیو کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملوث ملزمان کو گرفتار کرکہ مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بچی دو روز پہلے لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد اس کی لاش کھیتوں سے ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ بچی کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور وہ گھروں میں جھاڑو پوچھے کا کام کرتی تھی اور کام سے واپس آتے ہوئے اغوا ہوئی تھی

About BBC RECORD

Check Also

پولیس اہلکاروں کا مستند اور معیاری لیبارٹیز سے ڈرگ ٹیسٹ کروایاجائے او فیصل رانا

Share this on WhatsApp منشیات استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص کسی بھی حیثیت میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے