پاکستان کا دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پاکستان نے دشمن کے علاقے میں دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ملکی طور پر تیار کردہ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم 140 کلومیٹر کے فاصلے تک روایتی ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق فتح ون ملٹی لانچ راکٹ ویپن سسٹم سے پاک فوج کی دشمن کے ٹھکانوں کو دور تک نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور جوانوں کو مبارکباد دی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان میں گزشتہ سال میڈیا کیخلاف کریک ڈاؤن تیز ہوا: ہیومن رائٹس واچ

Share this on WhatsAppنسیم الغنی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد انسانی حقوق ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے