سپریم کورٹ کا 30 نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں فعال کرنے کی حکم

ڈاکٹر ذولفقار کاظمی

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد

پاکستانی عدالت سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو مستقل سیکرٹری قانون تعینات کرنے اور 30 نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں فعال کرنے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ میں 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کے کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے مستقل سیکرٹری قانون کی عدم تعیناتی کا نوٹس لے لیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو مستقل سیکرٹری قانون تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون کو ایڈہاک ازم پر نہیں چلایا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے 30 نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں فعال کرنے کی ہدایت بھی کی۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ احتساب عدالتوں کے قیام کو کیوں لٹکایا جا رہا ہےایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے بتایا کہ وزارت خزانہ اور اسٹبلشمنٹ سے منظوری ہوچکی، گیارہ جنوری سے عملے کی بھرتیاں شروع ہونگی۔سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کراچی کو لاکھڑا پاور پلانٹ کرپشن کیس کا فیصلہ رواں ماہ ہی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب اور حکومت سے پیشرفت رپورٹس طلب کرلی۔ کیس کی مزید سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

About BBC RECORD

Check Also

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

Share this on WhatsAppمظفر آباد: آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے